واشنگٹن: (بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے معاہدے پر دستخط کے قریب ،ایران کا یورینیم حاصل کرکے تباہ کرینگے۔
وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران کےساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں، ممکن ہے ہفتے کے آخر تک کوئی پیشرفت ہو، ڈیل ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائےگی،مذاکرات دنوں میں طے پا سکتے ہیں ، ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے پر بات جاری ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز ، لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلی بار حزب اللہ سے بات کی ،حزب اللہ نے یقین دہائی کرائی اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔
دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے،میری جنگی طاقتیں محدود کرنے کیلئے بے معنی ووٹنگ کی گئی،4برے ری پبلکنز اور تمام ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا، ووٹنگ ایران کیساتھ جنگ کے خاتمے کے میرے حتمی مذاکرات کے عین درمیان کی گئی،اپنے ملک کے خلاف ایسی حرکت کون کرےگا۔
امریکی صدر نے کہا یہ لوگ جانتے ہیں مذاکرات کہاں تک پہنچے،ووٹنگ میں شامل 4ری پبلکنز کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے،اقدام غیر ذمہ دارانہ ،غیر محب وطن ہے، ووٹ دینے والے ریپبلکن اراکین صرف دکھاوے کی سیاست کر رہے ہیں،اقدام سستی شہرت، سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا۔
دریں اثنا امریکی خبار نے دعویٰ کیا ڈونلڈ ٹرمپ اب ایران کے خلاف مزید جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے،صدر نے مشیروں سے کہا جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا تب تک دوبارہ جنگ نہیں ہوگی،ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کومزید پھیلانا نہیں چاہتی۔
دوبارہ جنگ نہیں،معاہدے پر دستخط قریب ، ایران کا یورینیم حاصل کرکے تباہ کرینگے،ٹرمپ


















