3 درجن سے زائد وفاقی و صوبائی محکمے واسا کے 4 ارب 31 کروڑ سے زائد کے نادہندہ

لاہور(قمر عباس نقوی )واسا کا مالی نقصان قانون نافذ کرنے والے اور انتظامی صوبائی اور وفاقی محکمہ جات غیر قانونی اقدام کے مرتکب ،4ارب 31کروڑ سے زائد کے نادہندہ مفت پانی کا استعمال، 7وفاقی اور 31صوبائی سرکاری محکمہ جات ڈیفالٹر ،ریلویز 54کروڑ 38لاکھ سے زائد، پنجاب پولیس 13کروڑ 85لاکھ، اوقاف 11کروڑ 31لاکھ جبکہ بورڈ آف ریونیو 53لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔واسا لاہور ایجنسی انتظامیہ عام شہری سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کو نکاسی اور فراہمی آب کی سہولت فراہم کر رہی ہے اس حوالہ سے صارفین کی جانب سے بل کی مد میں ماہانہ آمدنی حاصل کی جارہی ہے قانون نافذ اور انتظامی امور چلانے والے 38محکمہ جات کی جانب سے 31صوبائی جبکہ 7وفاقی سرکاری محکمہ جات کے 2363واٹر کنکشن جس میں صوبائی اداروں کے 823 وفاق کے 7سرکاری اداروں کے 1450واٹر کنکشن بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باوجود تاحال پانی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں جس سے واسا لاہور کو سرکاری محکمہ جات سے ریکوری وصول نہ ہونے کی وجہ سے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واسا لاہور کے تمام تر اخراجات کا سلسلہ واٹر اور سیور کنکشن سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چلتا ہے اس میں واٹر کنکشن کی تعداد 8لاکھ زائد ہے جو کہ آمدنی کے وسائل ہیں واسا کو مالی بحران میں مبتلا کرنے میں صوبائی اور مختلف وفاقی اداروں کا اہم کردار ہے جس میں صوبائی محکمہ جات میں سے 31محکمہ جات جس میںپنجاب پولیس کے 83واٹر کنکشن کی مد میں بقایا جات 13کروڑ 85لاکھ 57ہزار 90روپے محکمہ صحت کے 34واٹر کنکشن کی مد میں 18کروڑ 99لاکھ 92ہزار 6سو94پی ایچ اے لاہور کے 516واٹر کنکشن کی مد میں 36کروڑ 33لاکھ 43ہزار 4سو 18کا نادہندہ سی اینڈ ڈبلیوکے 4واٹر کنکشن کی مد میں 14کروڑ 98لاکھ 65ہزار روپے محکمہ اوقاف کے 6واٹر کنکشن کی مد میں 11کروڑ 31لاکھ 3ہزار 6سو32محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 25واٹر کنکشن کی مد میں 8کروڑ 5لاکھ 41ہزار محکمہ جات واٹر کنکشن 7کی مد میں 1کروڑ 96لاکھ 71ہزار 5سو ریسکیو کے واٹر کنکشن 3کی مد میں 2کروڑ 25لاکھ 39ہزار 7سو50روپے پی ڈبلیو ڈی 1کنکشن بقایا جات 2کروڑ 7لاکھ 88ہزار محکمہ آبپاشی 2کنکشن 1کروڑ 29لاکھ 26ہزار پنجاب سپورٹس بورڈ 2کنکشن کی مد میں 10لاکھ 39ہزار پنجاب ہائی وے کنکشن 2کنکشن 34لاکھ 44ہزار لیسکو 52کنکشن 3کروڑ 84لاکھ جبکہ وفاق کی محکمہ جات جس میں واپڈا 4کنکشن 6کروڑ 58لاکھ بورڈ آف ریونیو 1کنکشن کی مد میں 53لاکھ 20ہزار ایف بی آر 1کنکشن 53لاکھ90ہزار پاکستان ریلویز 1426کنکشن کی مد میں 56کروڑ 38لاکھ سے زائد کے بقایا جات ہیں جو کہ جولائی 2026تک کی رپورٹ کے اعداو شمار کے مطابق ہیں جس سے واسا لاہور کو مالی خسارے میں اضافہ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے ان محکمہ جات کو متعدد مرتبہ نوٹس بھی کئے گئے ہیں جس پر ان محکمہ جات کی طرف سے سالہا سال سے ادائیگی ہی نہیں کی جا رہی۔