اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کے نام ایک اور اعزاز،اسلام آباد میں او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ،صدارت کی ذمہ داری کیلئے تیار ، ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے،57 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں،کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی پہلی بار پاکستان کو ملی، وزیر اعظم افتتاحی اجلا س سے خطاب کریں گے، وزارت خارجہ کانفرنس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، وزارت اطلاعات کے تعاون کو سراہتے ہیں، مختلف تکنیکی ورکنگ گروپ بھی کانفرنس کا حصہ ہیں،۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ ، خواتین کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوگی، خواتین کے کردار ،ترقی کا جائزہ لیا جائے گا،درپیش چیلنجز پر بھی غور ہوگا۔
دریں اثنا وفاقی وزیراعظم نذیر تارڑ کی سعودی عرب کی فیملی افیئرز کونسل کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر میمونہ الخلیل ،ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش ،آذربائیجان کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن جلیلہ سے ملاقاتیں ہوئیں،خواتین ،بچوں کے حقوق و سماجی بہبود میں تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،ملاقات میںپاکستان ،سعودی عرب نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے، خاندانی نظام کے استحکام اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد میں او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس اعزاز ہے،اعظم نذیر تارڑ


















