پیرس (مشرق نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو امریکہ دوبارہ بمباری کی طرف جا سکتا ہے،فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کوئی بھی امریکی کمپنی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی،معاہدہ مکمل ہونے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینگے،ایران کےساتھ اہم پیشرفت کے نتیجے میں عالمی سٹاک مارکیٹیں بلندیوں پر ہیں ، تیل قیمتوں میں بھی کمی آئی ،مفاہمت نہ ہوتی تو پوری دنیا شدید معاشی دباو کا شکار ہو جاتی،امریکی صدر نے کہا امریکہ مصر کے ڈیم منصوبے میں تعاون فراہم کرے گا،ایران کو300 ارب ڈالر کے فنڈز کی خبریں بے بنیاد ہیں،حزب اللہ سے نمٹنے کیلئے شامی قیادت سے بھی بات چیت کی گئی ،ایران کےساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری طور پر پابندیوں میں نرمی شامل نہیں البتہ پابندیوں میں ممکنہ نرمی پر بعد میں غور کیا جائے گا،مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کےلئے ہونےوالی پیش رفت پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ایران کےساتھ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں، قبل ازیںمتحدہ عرب امارات کے صدر کےساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران معاہدے کو کانگریس بھیجنے کا خیال اچھا ، ڈیل نظرثانی کےلئے بھیجی جاسکتی ہے ،نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے،اوبامہ کامعاہدہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار کے حصول کا سبب بن سکتا تھا،ایران جلد معاملہ حل کرنا اور کاروبار کی طرف واپس آنا چاہتا ہے، معاہدے کے نکات ایک 2روز میں خود میڈیا کو پڑھ کر سنائیں گے، آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گی اور کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔
تہران (مشرق نیوز)اسرائیل جنوبی لبنان میں حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے،ایران نے خبردار کردیا، ایران کے فوجی ترجمان نے کہا2 روز کے دوران جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی ،عام شہریوں کو شہید کیا گیا ،اقدام خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہاہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی یا کشیدگی میں کمی کے دعووں کے باوجود زمینی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ،اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں،اپنے بیان میں فوجی ترجمان نے واضح کیاصورتحال یہی رہی اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں نہ روکیں تو ایران کی مسلح افواج مناسب و سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،خطے میں کسی بھی جارحیت کا
مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے، ٹرمپ



















