اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ سے فیملی کی ملاقات، ذاتی معالج تک رسائی اور ضروری سامان فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے بشریٰ کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بشریٰ سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات درخواست پر فیصلہ محفوظ


















