خیبرپختونخوا ،48ارب خسارے کابجٹ پیش، تنخواہوں ،پنشن میں 7 فیصد اضافہ


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کا 48ارب خسارے کابجٹ پیش، تنخواہوں ،پنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر کردی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کاشدید احتجاج،ایوان نعروں سے گونج اٹھا،سہیل آفریدی نے کہا صحت 334 ،تعلیم 468 ،ترقیاتی پروگرام 519 ارب ،بندوبستی 427 ،قبائلی 39 ،ضم اضلاع کیلئے 52 ارب سے زائد مختص کردئیے،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 2765 منصوبے شامل ہیں، کم کارکردگی والے سکولوں کی آوٹ سورسنگ کیلئے3.3 ارب ، طلبہ کوبلاسود قرضوں کیلئے2 ارب مختص کیے جارہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاعمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کریں گے، مطالبہ تھابانی پی ٹی آئی کا بہترین ہسپتال میں علاج ، ملاقاتیں بحال ہوں،خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلسل تیسری بار پی ٹی آئی پراعتماد کیا ، مزمل اسلم نے بہترین انداز میں فنانس کو چلایا۔