کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ پسپا،3دہشتگرد جہنم واصل،افغان خارجی گرفتار،3جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرارسے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا حملہ بروقت و موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا،دہشتگردوں نے رینجرز کیمپ کے مرکزی دروازے پر دھماکہ کرکے حفاظتی حصار توڑنے اور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز کے چوکس جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد موقع پر ہلاک ،ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ، حملے کے بعد علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں و دیگر دہشت گردوں کی تلاش کےلئے کلیئرنس ،سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاکستان رینجرز کے 3 بہادر جوان شہید،4اہلکار زخمی ہوگئے، شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روکا اور بڑا سانحہ ناکام بنایا،حملہ آور بھارتی پراکسی کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھتے تھے،سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ویژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی،شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا اور حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں ،ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور و فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وطن کے دفاع میں دی جانے والی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ،دہشتگردی کےخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔
صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاقوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشتگردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کرینگے،شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردری،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
دریں اثنا شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،وزیر داخلہ، گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، لواحقین ،سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے ،مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا۔
اندھے قتل نمٹانے کی شرح میں بہتری کیلئے خصوصی حکمت عملی
واسا میں او پی ایس داروغوں کی تعیناتی سے سیورمین سٹاف پر موت کے خطرات منڈلانے لگے
لاہور چیمبر آف کامرس انتخابات، 5 ہزار نئے ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے تیار
ایم ڈی کیٹ امتحان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے: کمشنر ساہیوال
کام کے دوران سانس پھولنے کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ہے، ماہرین
میر رضا علی کو قتل کیا گیا یا کروڑوں کا قرض جان لیوا ثابت ہوا؟
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا اعلان
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہی روز میں 4 ڈالر سے زائد کم ہو گئیں
دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن، ویسٹ انڈیز کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا


















