دوحہ میں ایران سے ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو: امریکی صدر

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوحہ میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو، ہمیں معلوم ہو جائیگا۔

واشنگٹن میں اپنی صدارتی رہائشگاہ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس دوحہ میں ہو گا لہٰذا ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس طرف جاتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عسکری طور پر ہم جیت رہے ہیں، بلکہ میں تو کہوں گا عسکری طور پر ہم جیت چکے ہیں، سادہ سی بات ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو اور انکے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔