اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنے کا فیصلہ،ایل پی جی سٹوریجز ،سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کردئیے ۔
2ماہ کے دوران ایران کے دوسرے بڑے تجارتی وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا ،رہنما ایف پی سی سی آئی علی حیدر کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے، ایرانی وفد میں کان کنی کے سرمایہ کار ،چاول امپورٹرز سمیت دیگر افراد شامل تھے،مکمل جنگ بندی کے بعد پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ایرانی سفیر اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان ملاقات ہوئی،قیصراحمد نے متعلقہ وزارتوں کےساتھ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،اعلامیے کے مطابق ایران نے پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی دینے کی پیشکش کردی،دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون ،سرحدی تجارت میں اضافے کےلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا،ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت کو سراہا گیا۔
ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت کرنے کا فیصلہ،سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط



















