کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ میں تنخواہوں،پنشن میں7فیصد اضافہ،کم از کم اجرت43 ہزار مقرر،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کردیا،مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں کہاہاریوں، محنت کشوں، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح سندھ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی حصہ ،صوبے کے عوام نے ہمیشہ ذمہ دار وفاقی اکائی ہونے کا ثبوت دیا ،260 ارب کی قومی معاونت کے باوجود سندھ نے اپنے آئینی حقوق ،ترقیاتی ترجیحات کے تحفظ کو یقینی بنایا ،پاک افواج وطن کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضامن ہیں،عوامی فلاح، ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کےلئے کاوشیں جاری رکھیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا صوبے کا بجٹ آئینی حقوق، مالیاتی پائیداری، قومی استحکام اور عوامی فلاح کے 4بنیادی اصولوں پر مبنی ،سرمایہ کاری، صنعت، تجارت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر قائم کریں گے،لوکل گورنمنٹ ،میونسپل انفراسٹرکچر 121.6 ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات 39.5 ،تعلیم 25.9 ،زراعت و لائیو سٹاک کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 6.3 ارب مختص کردئیے،زرعی سپر ٹیکس کی شرح 10 سے کم کرکے 8 فیصد کر دی ،سوشل پروٹیکشن پروگراموں میں کچن گارڈن، بینظیر ہاری کارڈ اور بینظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز پروگرام شامل ہیں،مراد علی شاہ نے کہاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،ایڈہاک ریلیف الاونس 2022 اور 2025 ضم ،کم از کم اجرات40 سے بڑھا کر 43 ہزار کردی ۔
سندھ کابجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں7فیصد اضافہ،کم از کم اجرت43 ہزار مقرر



















