توانائی بچت مہم، کریانہ سٹورز کے اوقات10بجے تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ سٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد پر کمیٹی کا اجلاس ہوا،مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ استثنیٰ درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزارت خارجہ ،رابطہ دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قونصلر اٹیسیٹیشن سروسز عوامی سہولت کےلئے جمعہ کے روز بھی کھلی رہیں گی، کمیٹی نے سفارش کی 13 جون کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت 30 جون 2026 تک بڑھا دی جائے،فیصلہ کیا گیا ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ سٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دئیے جائیں گے، سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت ہفتے کے تمام دنوں کےلئے ہوگی۔