کراچی (مشرق نیوز) سینئر پاکستانی اداکارہ فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد اپنے درمیان ہونے والی طلاق کی اصل وجہ بتادی۔ فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔ انکی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔
حال ہی میں دونوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میں ایک ساتھ نظر آئے اور طلاق کے 30 سال سے زائد عرصے بعد کھل کر اس وقت کی صورتحال بیان کی۔ دونوں نے بتایا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، انکی طلاق 1992 میں ہوئی تھی جبکہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے بات چیت بند نہیں کی۔
فریال گوہر نے طلاق کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمال شاہ کو اپنی آزادی بہت عزیز تھی اور وہ شادی کی حدود میں بندھ کر نہیں رہ سکتے تھے اور وہ اس بات کو سمجھتی تھیں۔
فریال گوہر اور جمال شاہ کا 30 بعد طلاق ہونے کی وجہ منظرعام پر


















