آزاد کشمیر حکومت نے مہاجرین کی نشستوں پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا


مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر حکومت نے مہاجرین کی نشستوں پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بنچ جمعہ کوصبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرےگا،جسٹس رضا علی خان ،خالد یوسف چودھری بھی بنچ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 46 اے کے تحت دائر کیااورمہاجرین کی نشستوں پرآئینی رہنمائی مانگ لی،فریقین کونوٹسز جاری کردیئے گئے۔