لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز نے برین ٹیومر ڈے پر برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے جس کے بارے میں عوامی شعو ر و آگاہی بے حد ضروری ہے۔برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔ برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔
مریم نوازنے کہا بروقت تشخیص اور علاج کے بارے میں شعورو آگاہی سے برین ٹیومر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ برین ٹیومر سے بچاو اور زندگیاں بچانے کے لیے ابتدائی تشخیص اور فوری طبی امداد ناگزیر ہیں۔پاکستان کا پہلا سرکاری نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کے لئے بھی امید بنے گا۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرمیں تمام مراحل کے کینسر مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر بہت جلد فنکشنل کردیاجائے گا۔ ”صحت مند پنجاب“ ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں برین ٹیومر سمیت دیگر دماغی امراض کے علاج کی بہترین سہولتیں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میر علی میرانشاہ میں آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کیاکرتے ہوئے کہا قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ،عوامی آگاہی بے حد ضروری ہے، مریم نواز


















