لاہور:(کرائم رپورٹر)محرم کے پیش نظر سوشل میڈیا پرخصوصی سائبر پٹرولنگ کا آغاز،سیف سٹی نے متنازع ،نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والے 5ہزار سے زائد پیجز اور سائٹس کو بلاک کرا دیا۔
حکام کے مطابق سائبر پٹرولنگ کیلئے ٹیمیں 24گھنٹے متحرک رہیں گی ، سیف سٹی، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کیلئے سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی، قابل اعتراض، شرانگیز اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد شیئر کرنے والوں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محرم کے پیش نظر سوشل میڈیا پرخصوصی سائبر پٹرولنگ کا آغاز


















