لاہور:(خبر نگار)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے نوجوان طلباوطالبات پاکستان کا سب سے بڑا و قیمتی اثاثہ ہیں ، سوشل میڈیا پر ہونےوالی بے معنی یلغار اور نفرت کو چھوڑ کر پاکستان کا سوچیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ تقسیم سکیم فیزIVکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم علی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی ،وزیر پبلک افیئرَ رانا مبشر اقبال ،ایم این اے شائستہ پرویز ملک، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام ،صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسرڈاکٹر امجد عباس خان مگسی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران ،طلباوطالبات نے شرکت کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا مہارت پر مبنی وضرورت کے مطابق تعلیم کو فروغ دینے کےلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ،تمام وسائل فراہم کریں گے،لیپ ٹاپ صرف ٹول نہیں بلکہ کامیابی کی کنجی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ نوجوانوں کےلئے شروع کی گئی سکیم کی روشنی پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے،سکیم پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ،تنقید بھی بہت ہوئی مگر کورونا کے دور میں کئی طلبہ نے لیپ ٹاپ کا درست استعمال کرکے فائدہ اٹھایا۔
وزیر قانون نے کہا استاد کو عزت دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے، آج جس مقام پر ہوں پنجاب یونیورسٹی کی بدولت ہے،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے سب کو محنت ، دیانتداری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تقریب میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔
کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ طلب
انمول پنکی کو مقدمات کی تفتیش کےلیے لاہور لانے کی اجازت
تنخواہوں میں 10 سے 15 اضافے کی تجویز
سوریا کمار فارغ، شریاس ائیر بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر
خوارج کو افغانستان سے مالی وسائل و اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے،گرفتار دہشت گرد
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے لٹر کمی
پاک، سعودیہ سرمایہ کاری ،ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے
پنجاب نے 18ویں ترمیم کا زیادہ فائدہ اٹھایا اب دفاع کو تیار نہیں، بلاول بھٹو
ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسروں کی بیرون ملک تعیناتی روکنے کا فیصلہ کالعدم
ایکشن کمیٹی کابیانیہ بے بنیاد ،قانون ہاتھ میں لینے پرایکشن ہوگا،آزاد کشمیر حکومت


















