غیرمتعلقہ گاڑی کے پارلیمنٹ میں داخلے، متنازع ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج

اسلام آباد:(بیوروپرورٹ)غیر متعلقہ گاڑی کے پارلیمنٹ میں داخلے اور متنازع ویڈیو بنانے پر میجرریٹائرڈ وجاہت افضل کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق 8 مئی کو غیر متعلقہ گاڑی پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں داخل ہوئی اور 7 منٹ تک پارکنگ میں موجود رہی،غیر متعلقہ شخص نے متنازع ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں معزز ممبر پارلیمنٹ کی تذلیل کی گئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔