اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان سمیت 10 ممالک نے فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردےدیا،دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ مذمت کرنےوالے ممالک میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ نے کہا کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاری بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پرامن انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں پر حملے عالمی قوانین اور آزاد جہاز رانی کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری شہریوں اور انسانی امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے، اسرائیل کو سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، گرفتار تمام کارکنوں کے حقوق اور وقار کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔
پاکستان سمیت 10 ممالک نے فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردےدیا


















