لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور بھر سے زندہ دلانِ لاہور کے شیر دل ننھے بچوں نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان، افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپنی والہانہ محبت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
ریلی میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں کلو میٹر طویل سبز ہلالی پرچم تھام رکھا تھا، جو قومی یکجہتی، استحکام اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی خوبصورت علامت بن گیا۔ فضا ”پاکستان زندہ باد“، ”افواجِ پاکستان پائندہ باد“ اور ”فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آئی لو یو“ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی عظیم الشان ریلی


















