لاہور: (اپنے نمائندے سے)امریکی قونصل خانے کے وفد کاماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کا دورہ ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے خاتمے، فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی نگرانی کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے ای پی اے کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور فضائی آلودگی کی نگرانی کے جدید نظام، ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ،لائیو اے کیو آئی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نومبر 2024 میں لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر موثر اقدامات کے نتیجے میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ،ای پی اے کو اختیارات، وسائل اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی، ادارے کی کارکردگی میں واضح اضافہ ہوا، وفد نے پنجاب اے کیو آئی موبائل ایپ، ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم، آن لائن لائسنسنگ، لائیو لوکیشن مانیٹرنگ ،ونڈ ڈائریکشن و ہیٹ ویو مانیٹرنگ سمیت جدید ماحولیاتی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چین کے تعاون سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم متعارف
چناب، جہلم، راوی و ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ
کشمیر کے معاملے پر سب ایک،لندن میں بیٹھے” کاٹھے“ تقسیم نہ پھیلائیں،خواجہ آصف
آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب، حکومت بنائیں گے،بلاول بھٹو
بلاول بھٹو قومی لیڈر بنیں،تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں،رانا ثنا
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دےدی
طالبان افغان سرزمین کاپاکستان کیخلا ف استعمال فوری روکیں،حافظ نعیم الرحمن
نورین نیازی کا بیان ملک دشمنی،عوام میں شدید غم وغصہ،کوئی رعایت نہیں ہوگی،وفاقی وزرا
ایرانی وزیر داخلہ کی پیر کو اعلیٰ سطحی وفد کےساتھ پاکستان آمد
کویتی وزیراعظم کادورہ ہسپتال،ایرانی حملے کے زخمیوں کی عیادت



















