اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دےدیا،خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پراثرات کے جائزہ اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔
شہبازشریف نے کہاخطے میں غیریقینی صورتحال ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں، سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا، پٹرولیم مصنوعات، توانائی بچت قومی مہم میں بھرپور تعاون کو سراہتے ہیں،معیشت مستحکم ، خطے میں کشیدگی بڑھنے سے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے،دوران بریفنگ بتایا گیا ملکی ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، مستقبل کیلئے فراہمی کو یقینی بنا لیا۔
وزیراعظم نے کہابروقت،موثرحکومتی حکمت عملی سے ایندھن فراہمی کی صورتحال کا بہترین اندازمیں انتظام کیا گیا، حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا،سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن قیمتوں میںاضافے کے اثرات کو موثراندازمیں کنٹرول کیاگیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم



















