ایران اچھا برتاو کریگا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے: ٹرمپ

ڈیووس (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کو اس کے اچھے برتاو سے مشروط کردیا۔ ایک بیان امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کیلئے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں، امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے اور وقت آنے پر یہ واپس کریں گے ، ایران نے مثبت رویہ اپنایا تو پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت ہوسکتی ہے جبکہ ایران اچھا برتاو کریگا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا ، جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی رہنما معاہدے سے خوش ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا۔