لاہور (اپنے نمائندے سے) واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے 79 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور سبز ہلالی پرچم لہرایا۔تقریب میں وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد سمیت واسا افسران و ملازمین کی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاﺅسنگ بلال یاسین نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور شہداءکی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، آج دنیا کے حالات دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ مکہ امت مسلمہ کے اتحاد، اخوت اور باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پاکستان کی آزادی شہداءاور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔تقریب میں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد ، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔واضح رہے واسا لاہور ہیڈ آفس میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، واسا بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب


















