پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے نواز شریف نے عمران خان کا شفا ہسپتال میں علاج نہیں ہونے دیا، 27 ستمبر کو خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے، گولی ، بندوق سے نہیں ڈریں گے، حقیقی آزادی لینی ہے یا شہادت ،تیسرا کوئی راستہ نہیں۔
بونیر کے سواڑی چوک میں سٹریٹ موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا،27 ستمبر کو انقلاب ہوگا، عمران خان عوامی طاقت سے باہر آئیں گے،کوئی ایک انچ بھی مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
نواز نے عمران کا علاج شفا ہسپتال میں نہیں ہونے دیا، سہیل آفریدی


















